ارجنٹائن میں 6.4 شدت کا زلزلہ

Momin Masood

بیونس آئرس۔19جنوری:ارجنٹائن کے شہر پوکیٹو میں 6.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کی صبح ارجنٹائن کے شہر پوکیٹو کے 29 کلومیٹر جنوب مغرب میں 6.4 شدت کے زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزے کا مرکز زمین سے 20.0 کلومیٹر گہرائی میں تھا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔