برطانیہ: لاک ڈاؤن ختم ہونے کا منصوبہ، ہالیڈے بکنگ میں 500 فیصد اضافہ

Momin Masood ورلڈ

برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے منصوبہ کے حوالے سے وزیراعظم بورس جانسن کی گزشتہ روز کی گفتگو کے بعد ہالیڈے کے منتظر افراد نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

لندن سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں میں نرمی کا روڈ میپ آتے ہی ہالیڈے بکنگ میں500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی اعلان کے مطابق 17 مئی کے بعد انٹرنیشنل ٹریول کو کھولا جائے گا۔

لوگوں نےجولائی اور اس کے بعد کے مہینوں کے لیے بکنگ کروانا شروع کردی ہے۔ یونان، اسپین اور ترکی ہالیڈے کے پسندیدہ مقامات کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔