Breaking News
Home / پاکستان / بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب ، کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر احتجاج

بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب ، کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر احتجاج

اسلام آباد۔23نومبر:بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے22نومبر کو بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 بیگناہ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے ۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا اور کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارتی سفارتکار کا بتایا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحا منافی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ سٹرٹیجک غلطی کی صورت نکل سکتا ہے۔بھادت نے رواں سال۔کے دوران 2820 مرتبہ بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں،جس میں 26 بیگناہ شہر ی شہید اور 245 زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت پر زوردیا گیا کہ وہ دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یواین ایم او جی آئی پی)کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دے۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

بھارت اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔18جنوری :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے …

Live Radio Stream