Breaking News
Home / آس پاس / بھارت میں ڈولفن کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ہلاک کردیا گیا

بھارت میں ڈولفن کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ہلاک کردیا گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہجوم نے لاٹھیاں اور ڈنڈے مار مار کر ڈولفن کو ہلاک کردیا۔

ڈولفن کو اس بے دردی سے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 دسمبر کو پیش آیا تھا، جبکہ ڈولفن پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی جانب سے ڈولفن پر حملہ کرنے کے بعد وہ بری طرح زخمی ہوگئی تھی اور اس کے جسم سے بے تحاشہ خون بھی بہہ رہا تھا۔

وہاں موجود ایک شخص نے ان لوگوں سے کہا بھی کہ تم لوگ اسے کیوں مار رہے، لیکن حملہ آور ڈولفن کو مارنے سے پھر بھی باز نہیں آئے۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

بھارت: فلم کی کہانی سچ ہوگئی، 19 سالہ لڑکی ایک دن کی وزیراعلیٰ مقرر

بھارت میں ایک فلم کا پلاٹ حقیقت میں تبدیل ہوگیا، جہاں 19 سالہ لڑکی کو …

Live Radio Stream