Breaking News
Home / کھیل / تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں: عالیہ ظفر

تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں: عالیہ ظفر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پہلی خاتون انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر عالیہ ظفر کا کہنا ہے کہ تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔

2019 کے آئین کے مطابق پی سی بی کے گوررنگ بورڈ میں چار آزاد اراکین کا تقرر بھی کیا گیا ہے جنہیں آزاد ڈائریکٹرز کا نام دیا گیا ہے ان میں ایک خاتون ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

عالیہ ظفر کو خاتون ڈائریکٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو ہیومن رییسورس کی ماہر ہیں اور بینکنگ سیکٹر میں ایچ آر کی سربراہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ پی سی بی کی گورننس پہلے بھی بہتر ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے پی سی بی نے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تقرری کر کے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے ۔‘

‏ انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر پی سی بی عالیہ ظفر نے ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی سی بی کے انڈیپینڈنٹ اراکین ہیں، ہمارا کوئی مفاد نہیں ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ آزاد اراکین کے آنے سے پی سی بی کی گورننس بہتر ہو گی، آزاد اراکین ربڑ اسٹیمپ نہیں ہوسکتے، پی سی بی میں مزید بہتری لانے کی کوشش ہے۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

جنوبی افریقا کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی

پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچنے والی جنوبی …

Live Radio Stream