Breaking News
Home / پاکستان / ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سےفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترک وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سےفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترک وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔13جنوری(ای آواز):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کے وزیرِ خارجہ مولود چاوش اولونے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت و ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں زبردست بہتری آئی ، ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سےفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر پاکستان کی اصولی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کی حالیہ تقریر میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے میں ترکی کے عالمی کردار کی بھی تعریف کی۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے، ترکی ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےحوصلہ افزائی کرتارہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، نگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کی حمایت پر ترکی پاکستان کے تعاون کوسراہتا ہے۔ ملاقات میں فریقین نے اسلامو فوبیا ، نفرت انگیز تقاریراور اسلام کے خلاف عدم رواداری سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے اجلاس سے پیر کو کلیدی خطاب کریں گے

اسلام آباد۔25جنوری:وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں ہونے والی تجارت …

Live Radio Stream