بیجنگ۔12جنوری (ای آواز) :چینی صدر اورکمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ نےچینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی سکول میں اعلیٰ عہدیداروں کے خصوصی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے ترقیاتی دور میں نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا ، نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو تیز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے دور کے دوران اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ سوشلسٹ جدید ملک کی جامع تعمیرات کا عمل جاری رہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں یہ تصور پیش کیا گیا کہ چین میں خوشحال معاشرے کی تعمیر اور پہلا صد سالہ ترقیاتی ہدف حاصل کرنے میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ،اس کے بعد دوسرے صد سالہ منصوبے کا آغاز ہوگا، جو اس بات کی نشان ہے کہ چین ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔شی جن پنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام ہی چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی بنیاد ہیں، عوام کو اولین ترجیح دینا ، عوام کی خاطر ترقی کو فروغ دینا ، عوام پر انحصار کرنا اور ترقی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانا ہی ہمارا صحیح اور پائیدار ترقیاتی تصور ہے۔
