Home / پاکستان / حافظ طاہر محمود اشرفی نے پشاور اور ننکانہ صاحب میں اقلیتی افراد کے قتل کی مذمت کی

حافظ طاہر محمود اشرفی نے پشاور اور ننکانہ صاحب میں اقلیتی افراد کے قتل کی مذمت کی

لام آباد۔21نومبر:وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے پشاور اور ننکانہ صاحب میں اقلیتی افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام علماء اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی انسان کا قتل قرآن حکیم کے حکم کے مطابق پوری انسانیت کا قتل ہے اور اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس جرم کی سزا دینا حکومت اور عدلیہ کا کام ہے نہ کہ کسی فرد، گروہ یا جماعت کا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پشاور اور ننکانہ صاحب میں قتل کے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد، گروہ یا جماعت کو ملک کے اندر قتل و غارت اور فساد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

About Mohid Masood

Avatar

Check Also

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ملاقات ، وزارتِ مذہبی امور کو علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت

اسلام آباد۔4دسمبر:وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جمعہ …

Live Radio Stream