Breaking News
Home / فن فنکار / ’حُرم سلطان‘ کے ہاں ننھی پری کی آمد

’حُرم سلطان‘ کے ہاں ننھی پری کی آمد

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جانے والا ترک ڈرامہ ’میرا سلطان‘ میں حُرم سلطان کا مرکزی کرداد ادا کرنے والی ترک اداکارہ مریم ازیرلی کا  ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترک اداکارہ نے اپنے ہاں ننھی پری کی آمد کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔ اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ کئی تصاویر پوسٹ کیں ۔

’حُرم سلطان‘ کے ہاں ننھی پری کی آمد

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میری پیاری للی، آپ کے والد اور میں آپ کا اس دنیا میں خیر مقدم کرتے ہیں، ہم آپ کی آمد سے بہت خوش ہیں ہم آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔

خیال رہے کہ ننھی پری کی آمد سے قبل ترک اداکارہ کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام لارا ہے۔

ڈرامہ ’میرا سلطان‘ پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑنے والا مہنگا ترین اور بلاک بسٹر ترک سیریل تھا۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

پنجاب: فلم اسٹار شان کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ

فلم اسٹار شان کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا …

Live Radio Stream