Breaking News
Home / ورلڈ / دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 13 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئیں، متاثرین کی تعداد5 کروڑ72 لاکھ تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 13 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئیں، متاثرین کی تعداد5 کروڑ72 لاکھ تک پہنچ گئی

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔20نومبر:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد13 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5 کروڑ72 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد57236335 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1365634 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد16147899ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد12070712 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد4568891 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 258333افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے45576 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید585 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9004365 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد443754 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 132202افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد59 لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ68 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35918نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد5983089 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید606 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 168141ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20لاکھ86 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے47 ہزارافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2086288 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید429 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1891592ہے۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے21150 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 47127 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

About Mohid Masood

Avatar

Check Also

امریکہ کو بے مقصد جنگوں میں نہیں الجھایا جائے گا، جوبائیڈن

نیویارک۔25نومبر:امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نےکہا ہے کہ امریکہ بحر الکاہل اور بحر …

Live Radio Stream