Breaking News
Home / ورلڈ / دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد13 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد13 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔23نومبر:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد13 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5 کروڑ90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد59060169 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1394833 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد16841118ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد12588661 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد4873425 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 262696افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ7452540 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد91 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے45209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید501 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9140312 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد443898 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 133773افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد60 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ69 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18615نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6071401 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے469699 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید194 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 169197ہے۔ برازیل میں اب تک5432505 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21لاکھ40 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے48 ہزارافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2140208 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید214 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1941955ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے13157 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 48732 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے20 لاکھ 40 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 54 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔18جنوری:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی …

Live Radio Stream