Home / ورلڈ / دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔24نومبر:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ سے تجاوز کرگئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5 کروڑ95 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد59514808 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1402028 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد16957218ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ27 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 6 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد12777174 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد4964547 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 263687افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد91 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے44059 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید511 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9177722 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد439893 ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 134254افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثناء لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد60 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ69 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16207نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6088004 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے473368 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید302 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 169541ہے۔ ادھرفرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21لاکھ44 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے49 ہزارافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2144660 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید500 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1942836ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے4452 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 49232 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے20 لاکھ 40 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 54 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔18جنوری:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی …

Live Radio Stream