Breaking News
Home / ویڈیو / دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے17 لاکھ51 ہزارسے زائد اموات، متاثرین کی تعداد7 کروڑ98 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے17 لاکھ51 ہزارسے زائد اموات، متاثرین کی تعداد7 کروڑ98 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔25دسمبر:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد17 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 98 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد79819748 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1751187 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21863312 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ34ہزار سے تجاور کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد19111326ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7555137 ہے۔ ایک کروڑ89 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک337066 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑایک لاکھ47 ہزار اور اموات ایک لاکھ 47 ہزارایک سو تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے23067 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید336 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد282506 ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 147128افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد74 لاکھ25 ہزار جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 762 افراد لقمہ اجل بن گئے، اس دوران 58428 نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7425593 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے785739 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 190032ہے۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

Ford On Muslim Community

Live Radio Stream