دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے24 لاکھ86 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 11 کروڑ22لاکھ سے متجاوز

Momin Masood ورلڈ

نیویارک، میکسیکو سٹی، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔23فروری:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد24لاکھ86 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد11کروڑ22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد112263022ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک2486195 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21988801 ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،

ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ میکسیکو ہلاکتوں کے حوالے سے تیسراملک ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے چوتھا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ88 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ12 ہزار سے زیادہ ہے، 28826307 مصدقہ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں کورونا وبا کا سب سے بڑا مرکز اور متاثرہ ملک ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2 کروڑ88 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9199577 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر مجموعی طور پر 512590افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک کروڑ دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 247276 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے811040 فعال مریض ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20لاکھ43 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں مہلک وائرس سے اب تک ایک لاکھ80 ہزار 5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے2043632 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق میکسیکو میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 180536 تک پہنچ گئی ہے،ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے261072 فعال مریض ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ10 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ56 ہزار چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 11015863 جبکہ فعال کیسز کی تعداد148882ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک156498افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کے علاوہ تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے اب تک51 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں، جنوبی ریاست تامل ناڈو میں یہ تعداد 14 ہزار سے زیادہ ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے دہلی اور مغربی بنگال میں مجموعی طور پر 20 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔