Breaking News
Home / آس پاس / دنیا کی نظریں جی ٹوئنٹی کانفرنس پر ہیں، چینی وزیر خارجہ

دنیا کی نظریں جی ٹوئنٹی کانفرنس پر ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ ۔21نومبر:چینی وزیر خارجہ نے وینگ بی کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پوری دنیا کی نظریں جی ٹوئنٹی ریاض کانفرنس پر جمی ہوئی ہیں۔سعودی اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا ویکسیں معاشی پالیسیوں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں توجہ طلب حد تک مثبت نتائج حاصل کرلیے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اس سے ہنگامی سربراہ کانفرنس کے دوران چینی صدر کے اس بیانیے کی توثیق ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور تمام ممالک کا مستقبل ایک ہے۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وائرس سرحدوں کو نہیں پہنچانتا۔ یہ نسلوں کے درمیان فرق نہیں کرتا۔ اسے مشترکہ جدو جہد کے ذریعے ہی شکست دے سکتے ہیں۔

About Mohid Masood

Avatar

Check Also

جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ

سعودی عرب کے شہر جدہ کے شمالی علاقے میں حوثیوں کی جانب سے آئل پلانٹ …

Live Radio Stream