Home / پاکستان / ریڈیو اسکولزکے قیام کے لئے ریڈیو پاکستان، وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

ریڈیو اسکولزکے قیام کے لئے ریڈیو پاکستان، وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے فاصلاتی نظام تعلیم کی نمو کے لئے ایک اور سنگ میل کی طرف پیشقدمی کرتے ہوئے ’ ریڈیو اسکولز‘ کے قیام کے لئے ریڈیو پاکستان، وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یاد داشت کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز ، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ اکرم، سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو عنبرین جان نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ ریڈیو اسکولز کا قیام وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی روشنی میں گھروں تک تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانے ، کووڈ 19 کے اثرات سے بچوں کو تعلیمی حرج سے بچانے کے لئے نہایت اہم پیشرفت ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رسائی پورے پاکستان میں ہونے کی وجہ سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے بچے وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام سے استفادہ حاصل کریں گے۔ ریڈیو اسکولز سے صبح کو 10سے 12 بجے تک تعلیمی پروگرام نشر کرے گا جبکہ شام کو دوبارہ نشر کیا جائے گا تا کہ ورکشاپس میں کام کرنے والے بچے شام کو استفادہ حاصل کر سکیں اور تعلیم کے بنیادی حق سے کوئی محروم نہ رہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی ان پروگرامز سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ریڈیو سکولز کا بڑا فائدہ ان بچیوں کو ہوگا جنکی رسائی کسی وجہ سے سکول تک نہیں حکومت پاکستان کے اس اقدام سے وہ بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گی۔ ہماری حکومت بچیوں کو تعلیم مہیا کرنے کے لئے تعلیم کو گھروں تک لے کے جارہی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا پچھلے برس جب کووڈ 19 کیوجہ سے تعلیمی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو 15 ایام کے اندر وزارت تعلیم نے پاکستان ٹیلی وژن کے تعاون سے ٹیلی اسکول لانچ کئے جس سے 80 لاکھ بچے روز استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ جن کی رسائی ٹی وی تک نہیں وہ ریڈیو اسکولز سے استفادہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ فاصلاتی نظام تعلیم میں کسی ایک طریقے پر انحصار کی بجائے ہر رائج الوقت طریقے سے استفادہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا جلد ہی ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ٹیلی سکولز اور ریڈیو اسکولز کے پروگرامز ایک کلک سے دیکھے جا سکیں گے ۔وفاقی وزارت تعلیم فاصلاتی نظام تعلیم کی ترقی کے لئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں وزارت تعلیم میں فاصلاتی تعلیم کے لئے ایک ونگ بھی قائم کر دی ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم جلد ہی فاصلاتی تعلیم کی پالیسی لا رہی ہے جو کہ قومی ایجوکیشن پالیسی کا لازمی جزو ہو گی۔

About Mohid Masood

Avatar

Check Also

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ملاقات ، وزارتِ مذہبی امور کو علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت

اسلام آباد۔4دسمبر:وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جمعہ …

Live Radio Stream