Home / پاکستان / صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولوکو پاک ترک تعلقات کے استحکام کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان عطا کیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولوکو پاک ترک تعلقات کے استحکام کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان عطا کیا

اسلام آباد۔13جنوری(ای آواز):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکو پاک ترک تعلقات کے استحکام کے اعتراف میں دوسرا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان عطا کیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب بدھ کی صبح یہاں ایوان صدر میں ہوئی جس میں ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ آنے والے وفد کے علاوہ وفاقی وزرا اور سول حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے ترک وزیر خارجہ کی خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ نے امن و سلامتی کے لئے نمایاں اقدامات کئے اور پاک ترک تعلقات کے استحکام اور ان تعلقات کو سٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لئے اہم کردارادا کیا۔ ہلال پاکستان کا ایوارڈ پاکستان کے قومی مفاد ، شاندار ثقافتی و سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اب تک جن غیر ملکیوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ان میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن، چینی وزیر خارجہ وینگ ژی اور پاکستان کے لئے سابق چینی سفیر یائو جن شامل ہیں۔ ترک وزیر خارجہ دوسرے پاک ترک آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کےلئے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ ہلال پاکستان کے اعزاز کی تقریب سے قبل ترک وزیرخارجہ نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

پاکستان اور ترکی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات، تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔13جنوری(ای آواز):پاکستان اور ترکی نے دو طرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ …

Live Radio Stream