Breaking News
Home / کھیل / فٹبال کوچ کا ٹرمپ سے اعلیٰ امریکی سول ایوارڈ لینے سے انکار

فٹبال کوچ کا ٹرمپ سے اعلیٰ امریکی سول ایوارڈ لینے سے انکار

فٹبال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے  نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے امریکا کے ایک اعلیٰ سول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے ہاتھوں لینے سے انکار کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے صد ٹرمپ کے ہاتھوں کو اعلیٰ سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ہِل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے پر احتجاجاً ایوارڈ نہیں لوں گا۔

نیوانگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلچک نے کہا کہ جب پہلی بار صدارتی تمغہ آزادی دینے کی پیشکش کی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے تاہم پچھلے ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد اپنا ارادہ بدل لیا۔

معروف فٹبال کوچ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ شرمناک عمل ہے اور وہ کسی طور ایسے شخص نے ایوارڈ نہیں لیں گے جو بالواسطہ بھی اس میں ملوث ہو اور وہ چاہے ان کا بہترین دوست ہی کیوں نہ ہو۔

خیال رہے کہ صدارتی ’تمغہ آزادی‘ امریکا کی سلامتی یا قومی مفادات کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، فٹبال کوچ بل بیلچک امریکا کے لیے نے ریکارڈ ساز 6 سپر باؤل ٹائٹل اپنے نام کیے اور انہیں این ایف ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔23جنوری:پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین …

Live Radio Stream