Breaking News
Home / ورلڈ / لاک ڈاؤن بھی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہ کم کر سکا، اقوام متحدہ

لاک ڈاؤن بھی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہ کم کر سکا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔24نومبر:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موسمياتی تبديليوں کے منفی اثرات کی اہم وجوہات میں سے ایک زہريلی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رواں سال بھی کمی نہیں ہو سکی۔ عالمی موسمیاتی ادارے ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال کورونا وائرس کے تناظر ميں متعارف کردہ پابنديوں کے باوجود ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے سبب درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور سطح سمندر میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں مرتب ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارے نے ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے مزید پائیدار اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے20 لاکھ 40 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 54 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔18جنوری:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی …

Live Radio Stream