Breaking News
Home / کھیل /  محمد وسیم باکسرنے جیون ساتھی چن لیا

 محمد وسیم باکسرنے جیون ساتھی چن لیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کراچی کی ڈاکٹر تابندہ کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

باکسنگ رنگ میں مخالف باکسروں کو ناک آؤٹ کرنے والے محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔

محمد وسیم اور ڈاکٹر تابندہ کا نکاح اس سال 27 فروری کو ہوگا جبکہ ولیمے کی تقریب یکم مارچ کو کراچی میں ہوگی۔

گزشتہ ماہ گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی پہلی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نےڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان کا محمد وسیم سے متعلق کہنا تھا کہ محمد وسیم پاکستان کا چیمپئن بنے گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی کہہ چکی ہیں کہ باکسر محمد وسیم کی پنچنگ اور داؤ پیچ قابل تعریف ہیں۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔23جنوری:پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین …

Live Radio Stream