Home / فن فنکار / نہیں چاہتا بیٹا بھارتی گلوکار بنے: سونو نگم

نہیں چاہتا بیٹا بھارتی گلوکار بنے: سونو نگم

بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پیدائشی گلوکار ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ بھارتی گلوکار بنے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اقراباپروری پر بھی سونو نگم نے اپنا مضبوط موقف پیش کیا تھا، اور بالی ووڈ میں اقراباپروری کے حوالے سے کئی انکشاف بھی کئے تھے۔

اب سونو نگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا بھارت میں گلوکاری کرے۔

بھارتی ٹیلی ویژن میں گفتگو کرتے ہوئے سونو نگم نے بیٹے نیوان نگم کے حوالے سے کہا کہ سچ کہوں تو میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا گلوکار بنے کم از کم اس ملک (بھارت) میں تو نہیں، ویسے بھی وہ اب بھارت میں نہیں دبئی میں رہتا ہے۔

سونگم نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی طور پر گلوکار ہے لیکن اسے اپنی زندگی میں دوسرے کاموں میں دلچسپی ہے۔

نیوان کے حوالے سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ مشہور گیم ’فارتھ نائٹ‘ کا بہترین کھلاڑی ہے اور اس کا شمار متحدہ عرب امارات کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا لازوال صلاحیتوں کا مالک ہے اسی لیے میں اسے بتانا نہیں چاہتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے دیکھتے ہیں کہ وہ خود اپنے لیے کیا کرتا ہے۔

About Mohid Masood

Avatar

Check Also

اسرا بیلگیچ نے پھر سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

دنیا بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی اداکارہ …

Live Radio Stream