Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان اور ترکی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات، تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور ترکی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات، تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔13جنوری(ای آواز):پاکستان اور ترکی نے دو طرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بدھ کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوءے ،ترک وفد کی قیادت ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اولوجبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ترکی کے مابین مختلف شعبہ جات میں کثیر الجہتی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کی سفارتی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان عطا کیے جانے پر ترک وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ فروری 2020 میں صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ۔وزیر خارجہ نے ترکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر ترک وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا واءرس کی عالمگیر وبا کی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے کورونا واءرس کی وبا کی دوسری لہر مزید خطرناک ثابت ہو رہی ہے ۔پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا واءرس کی وبا کے معاشی مضمرات شدید نوعیت کے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کی ضرورت ہے۔ہمیں ان اقدامات پر غور کرنا ہے جن کے ذریعے ہم پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے دو طرفہ مراسم کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کر سکتے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہم نے ترک کاروباری حضرات کیلئے ای ویزہ کا اجراء کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی دوبارہ رکنیت، ایف اے ٹی ایف اور جموں و کشمیر کے مسئلے پر ترکی کی حمایت پر ترک قیادت کے ممنون ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے متحرک تنظیموں اور عالمی برادری کو اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے جائز حق، حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ اقوام متحدہ کے غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے تاکہ دنیا اصل حقائق جان سکے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں بروئے کار لا رہا ہے اور لاتا رہے گا۔پاکستان، بین الافغان مذاکرات کے دوسرے دور کے آغاز کا خیر مقدم کرتا ہے ۔گذشتہ برس افغانستان کی بہت سی اعلیٰ مقتدر شخصیات پاکستان تشریف لائیں جن میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، گل بدین حکمت یار، افغان ویلوسی جرگہ کے اراکین و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔وزیر اعظم عمران خان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان تشریف لے گئے اور پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے جامع روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آزربائیجان کے موقف کی نہ صرف حمایت کی بلکہ آرمینیائ افواج کے جلد انخلاء پر زور دیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان دو ریاستی حل کے موقف پر قائم ہے ۔ترک وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ کا پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے اجلاس سے پیر کو کلیدی خطاب کریں گے

اسلام آباد۔25جنوری:وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں ہونے والی تجارت …

Live Radio Stream