Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ تعلقات استوار ہیں ،جاپان نےمشکل حالات میں بھی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ تعلقات استوار ہیں ،جاپان نےمشکل حالات میں بھی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔12جنوری:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کینو نوری متسودا نے منگل کو یہاں ملاقات کی جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں جاپان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ تعلقات استوار ہیں ،جاپان نےمشکل حالات میں بھی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے خلاف مدد پر جاپان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ جاپان کے سفیر نے پاکستان میں امن وامان سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئےۓ کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لئے پر امید ہیں۔جاپانی سفیرنے آئی سی ٹی کی سکیورٹی اور پولیس چیک پوسٹوں کے حوالے سے حالیہ اقدامات کی تعریف کی ۔جاپانی سفیر نے کہا کہ غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے سے عوام کی آمدورفت میں سہولیات پیدا ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پولیس کی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے جاپان کی حکومت سے تعاون لیں گے۔ وزرات داخلہ کے مختلف منصوبوں میں جاپانی حکومت کے مالی اور تکنیکی تعاون پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی اشتراک بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے اجلاس سے پیر کو کلیدی خطاب کریں گے

اسلام آباد۔25جنوری:وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں ہونے والی تجارت …

Live Radio Stream