Home / پاکستان / پاکستان کی جدہ کے پٹرولیم ٹرمینل پر حوثیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی جدہ کے پٹرولیم ٹرمینل پر حوثیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔24نومبر:پاکستان نے سعودی عرب کے شہرجدہ میں واقع پٹرولیم ڈسٹریبوشن ٹرمینل پر حوثی عسکریت پسندوں کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت و استحکام کیخلاف اس طرح کے واقعات کا فوری خاتمہ کرنے پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ نے منگل کو حوثی عسکریت پسندوں کے جدہ میں حملے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف برادر مملکت کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی،جسے بغیر کسی جانی نقصان کے کامیابی کے ساتھ بجھایا گیا،حملہ سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف کارروائی ہے ،جس سے بے گناہ شہریوں کے جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

بھارت اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلا ہوا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔18جنوری :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے …

Live Radio Stream