Breaking News
Home / فن فنکار / کسی نے گندی نظر لگادی ہے: صبا قمر

کسی نے گندی نظر لگادی ہے: صبا قمر

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا اپنی بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں کسی نے گندی نظر لگادی ہے۔

صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

 

ویڈیو بنانے والی خاتون اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ صبا آپ کو کیا ہوا ہے تو جواباً صبا قمر کہتی ہیں کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری لاحق تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

اب پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

بشریٰ انصاری پہلی مرتبہ لاہور موٹروے پہنچ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے زندگی میں پہلی بار لاہور موٹروے …

Live Radio Stream