Breaking News
Home / کھیل / کھلاڑیوں کے برقرار ، ریلیز اور ٹریڈ کی لسٹ جاری:PSL6

کھلاڑیوں کے برقرار ، ریلیز اور ٹریڈ کی لسٹ جاری:PSL6

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے ، ریلیز کرنے اور پلیئرز ٹریڈ کی لسٹ جاری کردی گئی، واحد ٹریڈ میں کولن انگرم کراچی کنگز اور ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہو گئے۔

پی ایس ایل سکس کے لیے پلیئرز ڈرافٹس کل لاہو میں ہوگی، اس سے پہلے تمام 6 فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے ، ریلیز کرنے اور ٹریڈ کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے، واحد ٹریڈ دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی ہوئی ، کولن انگرام کراچی کنگز اور ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ میں چلے گئے۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان ، محمد حفیظ ، شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، ڈیوڈ ویسا ، بین ڈنگ ، دلبر حسین اور سہیل اختر کو ری ٹین کیا ہے ، جبکہ عابد علی، سلمان بٹ، سمٹ پٹیل اور عثمان شنواری سمیت 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے۔

پشاور زلمی نے شعیب ملک ، کامران اکمل ، وہاب ریاض لیونگ سٹون اور حیدر علی کو برقرار رکھا ہے ۔

سرفراز احمد ، محمد حسنین ، بین کٹنگ ، اعظم خان ، نسیم شاہ ، انور علی اور زاہد محمود اگلے سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوں گے ۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم ، محمد عامر ، عماد وسیم ،کولن انگرام ، عامر یامین ، شرجیل خان ، وقاص مقصود اور ارشد اقبال کو ریٹین کیا ہے۔

شان مسعود ، عمران طاہر اگلا سیزن ملتان سے ہی کھیلیں گے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان ، کولن منرو سمیت 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا فائنل 22مارچ کو لاہور میں کھیلاجائے گا۔

About Momin Masood

Avatar

Check Also

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔23جنوری:پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین …

Live Radio Stream