Home / ورلڈ / یمن قحط کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ

یمن قحط کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔21نومبر:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن بدترین قحط کے شدید خطرات سے دو چار ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے گزشتہ روز خدشہ ظاہر کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو لاکھوں انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اس تباہی کو روکنے کا مطالبہ کیا اور گزارش کی کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہو۔ امدادی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے حوثی قبائل کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ انہیں امدادی سامان یمن تک پہنچانے سے روک سکتے ہیں۔

About Mohid Masood

Avatar

Check Also

جنوبی ایشیا میں سکول جانے کی عمر کے 88 فیصد بچوں کو گھر پر انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ، سکولوں کی بندش سے پاکستان میں چار کروڑ بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے، یونیسیف

اسلام آباد۔3دسمبر:جنوبی ایشیا میں سکول جانے کی عمر کے 88 فیصد بچوں کو گھر پر …

Live Radio Stream